Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی اتحادی افواج سے خطے میں امن قائم ہوگا، مولانا سید عبدالخبیر

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امن خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
طائف(ابو علی بڈانی) مولانا سید عبدالخبیر آزاد،خطیب وامام تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور و چیئرمین مجلس علماءپاکستان نے مکہ مکرمہ میں علماءو اہم مذہبی شخصیات سے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم من حیث القوم پاکستانی و امت مسلمہ سعودی عرب کے فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی امن کوششوںکو سراہتے ہیں اور ان کی طرف سے مشترکہ اسلامک امن فوج کی تشکیل ہم سب کیلئے قابل فخر ہے۔ اس سے خطہ میں امن آئے گا اور انسانیت دشمنوں و دہشت گردوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ ہم شاہ سلمان کی امن خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں او ریقینا جنرل راحیل شریف کی قیادت مشترکہ امن فوج اور امت مسلمہ کیلئے قابل فخر ہے۔ مشترکہ اسلامک فوج کی تشکیل خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر تھی۔ بادشاہی مسجد کے خطیب نے شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز کی وفات پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کا۔ 

شیئر: