ٹی وی اینکر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔
جمعے کو ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا ’جسٹ میریڈ۔‘
فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ’مجھے اپنے فالوئرز اور خیر خواہوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک سادہ سی تقریب میں مرزا بلال بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔ اپنی نئی زندگی کے آغاز پر اپنے والدین کی غیر موجودگی میں آپ سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’بالآخر مجھے ایک ایسا شخص مل گیا ہے جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری اور ہمت سے مجھے جیت لیا۔ اگرچہ مرزا مجھ سے 13 برس چھوٹے ہیں لیکن وہ سمجھدار ہیں۔ ایسا شخص جس پر میں بھروسہ کر سکتی ہوں۔ ایک ایسا شخص جو میرے تاریک ترین لمحوں میں میرے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ میں محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ آپ لوگوں نے جیسے مجھے محبت دی مجھے یقین ہے کہ آپ اس شخص کو بھی وہی محبت دیں گے جسے میں نے چُنا ہے۔‘
سوشل میڈیا صارفین ریحام خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی تھی۔
Finally found a man who I can trust @MirzaBilal__ pic.twitter.com/nx7pnXZpO6
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022