Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجال المع ، ظہران الجنوب اور محایل میں بارش

ریاض.... محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان ہے۔سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار اور درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رجال المع کمشنری کے علاوہ قرب و جوار کے دیہی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ اسی طرح ظہران الجنوب اور اس کے تحت مراکز میں بھی ہفتے کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی۔ محایل کمشنری میں بھی ہفتے کو درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان ہے۔

شیئر: