سگنل توڑنے کا جرمانہ بڑھا کر 6 ہزار ریال کردینے کی حقیقت کیا ہے؟
’سگنل توڑنے پر اعلی حد کا جرمانہ 6 ہزار ریال بڑھایا جاسکتا ہے مگر اس کا فیصلہ ٹریفک بورڈ کے اختیار میں ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہ سگنل توڑنے کا جرمانہ 3 ہزار ریال سے بڑھا کر 6 ہزار ریال کرنے کی حقیقت واضح کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ بحث گرم تھی کہ محکمہ ٹریفک نے سنگل توڑنے کا جرمانہ 6 ہزار ریال کردیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ’سگنل توڑنے پر اعلی حد کا جرمانہ 6 ہزار ریال بڑھایا جاسکتا ہے مگر اس کا فیصلہ ٹریفک بورڈ کے اختیار میں ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’2018 میں لاگو ہونے والے ٹریفک قوانین کے مطابق عام حالات میں ٹریفک جرمانوں کا نفاذ کم تر سطح سے ہوگا‘۔
’تاہم بعض حالات میں جرمانوں کا نفاذ اعلی ترین سطح سے ہوگا تاہم اس کا فیصلہ ٹریفک بورڈ کے اختیار میں ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی شق نمبر 6 میں کہا ہے کہ 3000 سے 6000 ہزار ریال کا جرمانہ سگنل توڑنے پر، سکول بس کو کراس کرنے پر، ٹریفک سنگل کو خراب کرنے پراور تفتیشی مراکز میں نہ رکنے پرہوگا‘۔
’یہی جرمانہ ایسے حالات یا اشیا گاڑی میں استعمال کرنے پر بھی ہوگا جن کی اجازت نہیں یا آداب عامہ کے خلاف سٹیکر چسپاں کرنے یا مخالف سمت میں گاڑی چلانے یا عام شاہراہ پر ریس لگانے پر بھی لاگو ہوگا‘۔