Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا جلاس بلایا جائے ،پلڈاٹ

اسلا م آباد... سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے پلڈاٹ کے زیر اہتمام اجلاس میں سابق فوجی اور سول افسروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے اور نیوز لیکس انکوائری رپورٹ شائع کی جائے۔ شرکا نے اجلاس میںایک بیان جاری کیا جس میں کہاگیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹویٹ غیر مناسب اوردستور پاکستان کی روح کے منافی تھا۔ سول ملٹری تعلقات میںاستحکام اور سول منتخب حکومت کا امیج بہتر بنانے کے لئے فوری طورپر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس طلب کیا جائے۔ نیوز لیکس انکوائری رپورٹ شائع کی جائے۔ پلڈاٹ کے اجلاس میں سابق گورنر سندھ و سابق وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) معین الدین حیدر، سابق گورنر پنجاب و سابق وزیر دفاع شاہد حامد، ایڈووکیٹ پرویز حسن، ہند میں پاکستان کے سابق سفیر شاہد ملک، عارف نظامی،تحریک انصاف کے ایم این اے شفقت محمود اور احمد بلال محبوب موجود تھے۔ پلڈاٹ کے مطابق سابق وزیر اطلاعات سینیٹر(ر) جاوید جبار، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، لیفٹیننٹ جنرل(ر) طلعت مسعود، سابق سفیر رستم شاہ مہمند، سابق سیکرٹری داخلہ تسنیم نورانی، اینکر سلیم صافی اور مجیب الرحمان شامی نے بھی موقف کی تائید کی ہے۔

شیئر: