Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرسبز پہاڑ و وادیاں، یہ بھی سعودی عرب ہے

قدرتی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)
 سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں بارش کے بعد قدرتی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ پہاڑ سبزے اور درختوں سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ 
ابر اور دھند کے مناظر دیکھنے کے لیے سیکڑوں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کوہستانی علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کوہستانی علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق ھروب کمشنری کے قدرتی مناظر ہوں یا عسیر اور جازان کے کوہستانی علاقوں، وادیوں اور الحبلۃ کے آبشار ہوں تمام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
عسیر، جازان اور باحہ کے علاقوں میں موسلا دھار بارش نے وادیوں کے قدرتی مناظر کا حسن دوبالا کردیا ہے۔ النماص، تنومہ اور الحبلۃ کے آبشار دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی اس پیشگوئی پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکی خوش ہیں۔

 ابہا شہر میں 10 لاکھ سے زیادہ پھلواریاں اور موسمی پھول لگائے گئے ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)

عسیر ریجن کی کمشنری نے ابہا شہر میں 10 لاکھ سے زیادہ پھلواریاں اور موسمی پھول لگائے ہیں جس سے شہر کی سڑکوں، شاہراہوں، چوراہوں اور پارکوں کا حسن دوبالا ہوگیا ہے۔
عسیر میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عسیر میں گرمی کا موسم پرفضا مقامات کے شائقین میں بے حد محبوب اور مقبول ہے۔ سیاحوں اور شائقین کے خیر مقدم کے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

بارش نے وادیوں کے قدرتی مناظر کا حسن دوبالا کردیا ہے (فوٹو: العربیہ)

 ادھر سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اتوار کو گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ مشرقی ریجن اور ریاض ریجن کے کئی علاقوں میں حد نظر محدود ہوگئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ جازان، عسیر اور باحہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہے۔

شیئر: