Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے مقصد فوٹو شوٹس پسندنہیں، کترینہ کیف

ممبئی ..... اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں وہی فوٹو شوٹس پسند کرتی ہوں جو بے مقصد نہ ہوں۔ انہوں نے ممتاز سیلریبریٹی فوٹو گرافر ماریو ٹیسٹینو کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے میری جو تصاویر لی ہیں وہ انتہائی خوبصورت ہیں۔ بچپن سے ہی اور پھر خاص طور پر ماڈل بننے کے بعد میں ماریو کے کام کی بیحد تعریف کرتی ہوں۔ کوئی بھی ماڈل جو فیشن یا فوٹو گرافی کی صنعت کو جانتی ہے اسے اچھی طرح علم ہے کہ ماریو اس شعبے میں ایک لیجنڈ ہیں اور میں برسوں سے انکا کام دیکھتی آئی ہوںجو نادراور منفرد ہے۔کترینہ نے کہا کہ اسی فوٹو شوٹ کو پسند کرتی ہوں جو بے مقصد نہ ہو۔ فوٹو کھنچوانے سے قبل پوچھ لیتی ہوں کہ آخر ہم کونسا امیج عوام کو دیناچاہتے ہیں۔ اگر فوٹو گرافر اپنی سوچ میں واضح ہو پرجوش ہو اور اس کے پاس موضوع بھی اچھا ہو تو فوٹو شوٹ کرانے میں مزہ آتا ہے۔ اگر فوٹو گرافر کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھے ہوں تو اس سے فوٹو شوٹ میں سہولت رہتی ہے

شیئر: