کانز فلم فیسٹیول 2024 میں شامل ہونے والی مملکت کی پہلی فلم ’نورہ‘ میں اداکاری کر کے تاریخ رقم کرنے والی سعودی اداکارہ ماریہ بہراوی نے نئے سال کا استقبال انسٹاگرام پر ’جذباتی پوسٹ‘ سے کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ماریہ نے لکھا، ’ہیلو 2025 یہ سال ہم سب کے لیے بے شمار محبتیں اور نہ ختم ہونے والی خوشیاں لے کر آئے۔‘ ماریہ نے مزید لکھا ’یہ نیا آغاز بڑے خواب اور خوبصورت یادوں کے لیے ہے۔ نیا سال مبارک ہو۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی فلم کمیشن کا 4000 افراد کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام
Node ID: 824501
-
کانز فلم فیسٹول میں پہلی سعودی فلم ’نورہ‘ کی نمائش کا اعلان
Node ID: 850706
-
کانز فلم فیسٹیول میں پہلی سعودی فلم ’نورہ‘ کی پذیرائی
Node ID: 861331
جدہ میں پیدا ہونے والی 18 سالہ اداکارہ نے اس خاص دن پر اپنی بہنوں کے ساتھ ہونے کی خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصویر شیئر کی لیکن رازداری کی خاطر ان کے چہرے چھپا دئیے۔
نورہ فلم کی ہیروئن نے انسٹاگرام پر مزید لکھا ’مجھے خوشی ہے 2025 کا آغاز اپنی بہنوں کے ساتھ کر رہی ہوں۔ آپ کی موجودگی میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت اور بہترین احساس ہے۔‘
ماریہ نے انسٹاگرام پر اپنی 2024 کی اہم کامیابیوں پر ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس کلپ میں ان کی گریجویشن، بین الاقوامی فیسٹیولز میں شرکت، ریڈ کارپٹ لمحات، شہر کی سڑکوں پر ان کے بل بورڈز دکھائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی فلم کی نمائش، انٹرویوز، سیٹس اور شوٹس کے پس منظر کی جھلکیاں، سالگرہ، العلا کے دورے اور ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ان کی شرکت شامل ہے۔
سعودی فلم ساز توفیق الزیدی کی پہلی فیچر فلم ’نورہ‘ جس میں ماریا بہراوی نے خوبصورت کام کیا ہے اسے کانز فلم فیسٹیول کے ’اَن سرٹن ریگارڈ‘ سیکشن میں پیش کیا گیا۔
کانز فلم فیسٹیول میں یہ سیکشن منفرد کہانی سنانے اور تخلیقی انداز کو نمایاں کرتا ہے۔ فلم نورہ نے سپیشل مینشن ایوارڈ حاصل کیا جو اس کی نمایاں کامیابیوں کا ثبوت ہے۔
اس فلم کی مکمل شوٹنگ سعودی عرب کے قدیم علاقے ’العلا‘میں شوٹ کی گئی ہے۔
ماریہ کےعلاوہ فلم میں یعقوب الفرحان اور عبداللہ الستیان نے اہم کردار ادا کئے ہیں، فلم میں نورہ اور نادر کی کہانی ہے جو سعودی عرب کے دیہی علاقے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
فلم ’نورہ‘ ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے پروگراموں میں سے ایک ریڈ سی فنڈ کے تعاون سے بنی ہے اور 40 فیصد سعودی عملے سمیت فلم میں مکمل سعودی کاسٹ ہے۔
سعودی اداکارہ ماریا بہراوی نے عرب نیوز کو انٹرویو میں بتایا ’میں بڑے خواب دیکھتی ہوں اور میرے اہداف بلند ہیں جو ضرور حاصل کروں گی۔ میرے پاس بہترین موقع ہے اور اب یہ میرے ہاتھ میں ہے کہ اس کا فائدہ اٹھاؤں۔‘
-
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں