Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں اغوا برائے تاوان کی جھوٹی رپورٹ، ایشیائی پر پانچ ہزار درھم جرمانہ 

پولیس افسران کو ایشیائی باشندے کے بیان میں جھول محسوس ہوا تھا( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات دبئی میں کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کی جھوٹی رپورٹ درج کرانے والے ایشیائی شہری پر پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک ایشیائی شہری نے دبئی کے الخوانیج پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ 29 اگست کو ورسان الثانیہ کے علاقے میں تین ہموطنوں نےاسے گاڑی کی ڈکی میں بند کرکے تشدد کیا اوراس سے 12 ہزار درہم چھین لیے۔ 
ایشیائی شہری نے بتایا کہ’ وہ اپنے ٹرک کے سامنے کھڑا تھا تین ہموطن اچانک وہاں پہنچے اور حملہ کر دیا۔ گاڑی کی ڈکی میں بند کرکے کسی نامعلوم مقام پر لے جا کر رقم چھین لی‘۔
پولیس افسران کو ایشیائی باشندے کے بیان میں جھول محسوس ہوا۔ پوچھ گچھ کے دوران  ایشیائی نے اعتراف کرلیا کہ بیان من گھڑت تھا۔ ہموطنوں کے ساتھ مالی تنازع تھا اوروہ رقم دینے پر آمادہ نہیں تھے۔ انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی کہانی تیار کی۔

شیئر: