Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے چھیڑنے والے نوجوان کو پکڑلیا

چنئی ...یہ کوئی فلمی سین نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ چنئی میں ایک خاتون نے نوجوان کو پولیس کے اس وقت حوالے کیا جب اس نے خاتون کو سرعام چھیڑنے کی کوشش کی۔27سالہ شروتی رنجیت کیرلہ کی رہنے والی ہے۔ وہ مارکیٹ میں خریداری کررہی تھی کہ جب ایک نوجوان نے اسے چھیڑنا شروع کیا۔ شروع میں تو اس نے نوجوان کے ریمارکس نظر انداز کردیئے مگر جب وہ باز نہ آیا تو اس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا۔ مارکیٹ میں یہ سارا ماجرا دیکھنے والے لوگ خاموش تماشائی بنے رہے اگرچہ چند خواتین اس کی مدد کو آئیں اور انہوں نے نوجوان کو پکڑنے کی اپیلیں کیں مگر کوئی بھی سامنے نہیں آیا۔ شروتی نے بھاگ کر نوجوان کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دیوار پھاند گیا۔ شروتی نے بھی ہمت کرکے دیوار پھاندی اور اسے پکڑلیا۔ اگرچہ نوجوان اسے چھوڑنے کیلئے التجا کرتا رہا لیکن شروتی بھی ڈ ٹ گئی اور کالر سے اس وقت تک اسے پکڑا رکھا جب تک کہ راہگیر اسکی مدد کو آگے نہ آئے۔ کسی نے پولیس کو فون کردیا جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی عمر 35سال ہے اور وہ ڈرائیوری کرتا ہے۔ اسے عدالت میں پیش کردیا گیا جس نے اسے جیل بھیجدیا۔

شیئر: