سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے مخالف سمت گاڑی چلانے اور سیکیورٹی فورس کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض ریجن میں موبائل فورس نے مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے شہری کو گاڑی روکنے کے لیے کہا گیا اس نے گاڑی نہیں روکی اور فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
سعودی شہری کی عام شاہراہ پر مخالف سمت میں گاڑی چلانے اور راہگیروں کی زندگی کو خطرات لاحق کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔