Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوز اور لائک کے لیے جھوٹی کہانی گھڑنے والے دو افراد گرفتار

’مذکورہ افراد نے دعوی کیا ہے کہ ہائی وے پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک کر حملہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ویوز اور لائک حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ اور تشدد کی جھوٹی ویڈیو پھیلانے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد نے ایک ویڈیو میں دعوی کیا ہے کہ ہائی وے پر سفر کے دوران نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک کر ان پر حملہ کیا ہے۔
الجوف ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد نے محض ویوز اور لائک حاصل کرنے کے لیے جھوٹی گھڑی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’سائبر کرائم، دروغ گوئی اور بے بنیاد معلومات پھیلاکر لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے پر مذکور افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ’مذکورہ افراد کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: