سعودی عرب میں جدہ پولیس نے ایک سڑک سے گزرتے ہوئے سماجی اخلاقیات کے منافی اقدام پرایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’سماجی اخلاقیات کے منافی اقدام کی رپورٹ کی گئی تھی۔ پولیس نے اس پرکارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے کر متعلقہ ادارے کی تحویل دیا ہے‘۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’تحقیقات سے یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے۔ اس تناظر میں قانونی کارروائی کی جائے گی‘۔