کولکتہ ..ہندوستانی بیٹسمین گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی کو چیمیئنزٹرافی کیلئے قومی ٹیم میں انتخاب کی گارنٹی نہیں۔لیگ میں صرف اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی کامیابیوں کیلئے کوشاں ہوں۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں انہوں نے کہا لیگ میں اچھی فارم کو ہندوستانی ٹیم تک رسائی کا ذریعہ بنانے کی خودغرضانہ سوچ پر یقین نہیں رکھتا۔ ویسے بھی دونوں فارمیٹس میں کافی فرق ہے ۔ضروری نہیں ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی ون ڈے میں جاری رہے۔ میرے ذاتی خیال میں اس فارمیٹ کی بنیاد پر کسی اور فارمیٹ کیلئے ٹیم میں انتخاب ضروری نہیں۔گوتم گھمبیر نے آخری مرتبہ 2013میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔وہ آئی پی ایل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے اس وقت کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں۔انہوں نے کہا فی الوقت تمام توجہ آئی پی ایل پر مرکوز ہے۔ اس میں عمدہ کارکردگی خودبخود باقی راستے بھی کھول دے گی۔