Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی پر کاروباری ادارہ بند، غیرملکی پر جرمانہ اور بے دخلی کا حکم

عدالت نے مقامی شہری پر بھی 70 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی عرب کی الجوف ریجن کی تبرجل کمشنری میں زرعی منصوبوں اور کاروباری سرگرمیوں میں پردہ پوشی کے جرم پر عدالت نے مقامی شہری اور مصری باشندے پر 70 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔
سعودی وزارت تجارت نے مقامی شہری احمد بن شامان الشراری اور مقیم غیر ملکی احمد سلیمان کی خود ان کے خرچ پر تشہیر کرائی۔
سعودی شہری مصری کو چارہ، زرعی پیداوار فروخت کرنے، مارکیٹنگ کی اجازت دیے ہوئے تھا۔ وہ کاشتکاری کے لیے مختص آلات اور سازوسامان کرایے پر دینے کے اختیارات بھی سونپے ہوئے تھا۔ 
شواہد سے یہ بات ریکارڈ پر آئی  کہ زرعی سرگرمیوں پر مشتمل کاروبار مصری کا اپنا تھا۔ کاروبار سے ہونے والی آمدنی غیر قانونی طریقے سے بیرون مملکت بھیجی جا رہی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کاروباری ادارہ بند کرنے، کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے، سجل تجارتی منسوخ کرنے اور آئندہ کاروبار پر پابندی لگانے کا بھی حکم دیا۔ زکوۃ ، فیسیں اور ٹیکس وصول کرنے  کے بعد مصری کو مملکت سے بیدخل کرنے اور آئندہ روزگار کے لیے مملکت آنے پر پابندی لگانے کے احکام بھی جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی قانون تجارت کے بموجب کسی بھی غیرملکی کو کسی بھی سعودی کے نام سے اپنا کاروبار کرنے اور کسی بھی سعودی کو اپنے سے غیرملکی کو کاروبار کی اجازت دینا قابل سزا جرم ہے۔

شیئر: