Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی، ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے کاروبار پر غیرملکی کو سزا

فلسطینی کو مملکت سے بے دخلی اور بلیک لسٹ کرنے کی سزا بھی سنائی گئی۔ ( فوٹو: ٹوئٹر وزارت تجارت) 
عدالت نے مقامی شہری یوسف الجھنی اور مقیم فلسطینی شہری نبیل ابو شحادۃ کو سزا سنائی ہے۔
سعودی شہری نے مدینہ میں اپنے نام سے غیرملکی کو ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں رہائش کا کاروبار کرکے دیا ہوا تھا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے بتایا کہ تجارتی پردہ پوشی سعودی قانون کے بموجب جرم ہے۔ اس کے تحت مقامی شہری اپنے نام سے غیرملکی کو کاروبار کراتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ کاروبار اس کا ہے۔
عدالت نے رہائشی کاروبار میں تجارتی پردہ پوشی کے ثبوت ملنے پر مقیم غیرملکی اور سعودی شہری کو مجرم قرار دیا تھا۔ اے ٹی ایم کارڈز، کاروباری دستاویزات اور دیگر شواہد سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ مقیم غیرملکی مالک کے طور پر کاروبار کر رہا تھا۔
فلسطینی باشندہ جو کاغذات میں سیلز ریپریزینٹیٹیو تھا، کاروبار سے حاصل  ہونے والی آمدنی غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوا رہا تھا۔ 
عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر فریقین کی تشہیر، دو لاکھ ریال جرمانے، کاروباری ادارہ سیل کرنے، کاروبار ختم کرنے، کاروباری رجسٹریشن منسوخ کرنے، آئندہ کاروبار پر پابندی لگانے، زکوٰۃ و ٹیکس و فیس وصول کرنے اور سزا کے بعد فلسطینی کو مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کرنے کی سزا سنائی ہے۔ 

شیئر: