Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: آئل ٹینکر حادثے کے باعث الٹ گیا

مکہ مکرمہ....یہاں شہری دفاع کے اہلکاروںنے آئل ٹینکر الٹ جانے کے باعث پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سے مقامی شہریوںاور مقیم غیر ملکیوں کو بروقت کارروائی کرکے بچالیا۔ آئل ٹینکر ، ونچ سے تصادم کے باعث الٹ گیا تھا۔ تیل پوری سڑک پر پھیل گیا تھا۔ یہ واقعہ اتوار کو عصر کے وقت السیل طائف شاہراہ پر پیش آیا تھا۔ کسی بھی راہگیر کی معمولی سی غلطی بھیانک سانحہ کا باعث بن سکتی تھی۔

شیئر: