Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفرع قریہ میں قدیم قلعے، چھاؤنیوں اور گھروں کا منفرد طرز تعمیر

الفرع قریہ مکہ مکرمہ سے 150 کلو میٹر دور واقع ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن کی اضم کمشنری کا تاریخی قریہ ’الفرع’ سیاحوں کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ اضم کمشنری کے مشرقی پہاڑوں میں واقع ہے۔ تاریخی اور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الفرع قریہ مکہ المکرمہ سے 150 کلو میٹر دور ہے۔ اس کے قلعے، چھاؤنیاں اور تاریخی گھر سیکڑوں برس پرانے منفرد طرز تعمیر کی یادیں تازہ کررہے ہیں۔
اس کی تعمیر میں بڑے بڑے پتھر استعمال کیے گئے۔ المرو نامی چٹانوں سے اس قریے کی عمارتوں کو مزین کیا گیا ہے۔

عمارتوں کی تعمیر میں بڑے بڑے پتھر استعمال کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

الفرع  زرعی فارموں، قدیم طرز کے کنوؤں، پرکشش قدرتی مناظر، معتدل آب و ہوا اور خوشبودار درختوں اور پودوں سے مالا مال  ہے۔
 بارش کے بعد الفرع قریہ میں ہر طرف سبزہ زار نظر آرہا ہے۔ قدرتی تفریح گاہوں، سرسبز زرعی فارموں اورتاریخی مقامات کے درمیان سیاحت ایک منفرد تجربہ ہے۔
الفرع قریہ دریاؤں (وادیوں) کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔ یہاں وادی اضم، وادی العرج اور وادی الجائز بارش ہونے پردریاؤں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ یہا ں کے قلعے اور چھاؤنیاں بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

شیئر: