انڈین ریلوے نے بالی وڈ اداکار سونو سود کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’خطرناک‘ قرار دیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق محکمہ ریلوے نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے ایک قسم کی ڈانٹ پلائی ہے اور یاد دلایا ہے کہ ’آپ ایک رول ماڈل ہیں، اس (ویڈیو) سے قوم کو ایک غلط پیغام گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’خود محنت کریں‘: سونو سود کا بہن کی انتخابی مہم چلانے سے انکارNode ID: 635161
-
’جبل پور سے ممبئی‘، سلمان خان کی سائیکل سوار فین سے ملاقاتNode ID: 731091
خیال رہے سونو سود نے چند روز قبل 22 سیکنڈ کی اپنی ایک ایسی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں وہ ٹرین میں سفر کے دوران دروازے میں بیٹھے ہیں اور ساتھ گانا چل رہا ہے ’مسافر ہوں یارو، نہ گھر ہے نہ ٹھکانہ‘
محکمہ ریلوے کے آفیشل اکاؤنٹ سے سونو سود کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ڈیئر سونو! آپ نہ صرف اس ملک بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سفر کے دوران ٹرین کے دروازے یا سیڑھیوں پر بیٹھنا بہت خطرناک ہے اور آپ نے اپنے فینز کے لیے جو ویڈیو جاری کی ہے وہ غلط پیغام دیتی ہے۔‘
— sonu sood (@SonuSood) December 13, 2022