نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد کے خلاف چارہ گھوٹالہ کیس سے متعلق دیگر مقدمات دوبارہ چلانے کا حکم دیاہے۔سپریم کورٹ نے لالویادو پر سازش کے الزامات بحال کردیئے اور کہا کہ ان کے خلاف قائم 4مقدمات چلائے جائیں۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 9ماہ میں مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ 2014ء میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ لالو کے خلاف ایک مقدمہ دوبارہ نہیں چلایا جاسکتا۔