مسجد الحرام میں ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر سینیٹائزر کا استعمال
’2250 لیٹر خوشبویات جبکہ ربورٹ کے ذریعہ 1400 لیٹر سینیٹائزر کا بھی استعمال کیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں کل اتوار کو ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر سینیٹائزر کا استعمال کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے 2250 لیٹر خوشبویات جبکہ ربورٹ کے ذریعہ 1400 لیٹر سینیٹائزر کا بھی استعمال کیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دن 26935 زائرین کو مختلف قسم کی رہنمائی فراہم کی گئی ہے‘۔
’1950 زائرین میں کتابیں تقسیم کی گئیں، 2628 زائرین کو معلم کی خدمات فراہم کی گئیں جبکہ 21500 افراد نے مسجد الحرام میں ڈیجیٹل سروسز سے فائدہ اٹھایا ہے‘۔
’379 زائرین کے بچوں کے ہاتھوں میں کوائف پر مشتمل بریسلٹ دیئے گئے جبکہ 848 افراد کو انسانی خدمات فراہم کی گئیں‘۔