Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹن بیبر کو ہیلی کاپٹرسے لے جایا جائے گا

ممبئی ۔۔۔۔کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر کے 10مئی کو ہونے والے کنسرٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاپ سنگر کی آمد پیر کو متوقع ہے۔اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی نیول پولیس کے سپر دہے جبکہ ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جائیگی۔کنسرٹ کے آرگنائزر نے بتایا کہ ممبئی میں ٹریفک جام سے بچنے کیلئے جسٹن بیبر کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک ہیلی کاپٹر میں لے جانے کا منصوبہ ہے۔کنسرٹ میں بالی وڈ اسٹار بھی پرفارم کرینگے اداکارہ جیکلن فرنانڈس نے اس کی تصدیق کی ہے دیگر بالی ووڈ اسٹار بھی شریک ہونگے۔

شیئر: