Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی آداب کے منافی وڈیو، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سماجی آداب کے منافی وڈیو میں شناخت کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ ریاض پولیس نے ایک ایسی خاتون کو حراست میں لیا ہے جو سماجی آداب کے منافی وڈیو کا حصہ بنی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ انفارمیشن کرائمز کے انسداد کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے نائجیریا کے ایک شہری اور دو سعودیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام افراد سماجی آداب کے منافی وڈیو بنانے اورسوشل میڈیا پر اس کی تشہیر میں شریک تھے‘۔ 
’ چاروں زیرحراست افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔

شیئر: