Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلباءانگریزی کیلئے انٹرنیشنل اسکولوں میں داخلے لینے لگے

  ریاض.... سعودی طلباءانگریزی زبان میں دسترس کی خاطر انٹرنیشنل اسکولوں میں داخلے لینے لگے۔ تعلیمی خدمات کے فروغ پر مامور ایک کمپنی نے حال ہی میں ایک جائزہ تیار کرکے واضح کیا ہے کہ 38فیصد سعودی طلباء انگریزی زبان سیکھنے اور20فیصد انگریزی زبان میں کمال حاصل کرنے اور 22فیصد لسانی مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے انٹرنیشنل اسکولوں کا رخ کرنے لگے۔ 20فیصد نے جائزہ نگاروں کو بتایا کہ وہ بیرون مملکت یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے اور جدید علوم میں دسترس پیدا کرنے کی خاطر بھی انٹرنیشنل اسکولوں میں داخلے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان اسکولوں میں عالمی ماحول ہوتا ہے۔ انگریزی بولنے، لکھنے اور سیکھنے میں مددملتی ہے۔ مغربی ممالک کی جامعات ایسے سعودی طلباءکو اپنے یہاں داخلوں میں زیادہ سہولت دیتی ہیں جو انٹرنیشنل اسکولوں سے تعلیم حاصل کئے ہوتے ہیں۔ بعض سعودی طلباءنے بتایا کہ سرکاری اسکالر شپ بھی ایسے سعودی طلباءکو ترجیحی بنیادوں پر دیا جاتا ہے جنکی انگریزی میں لیاقت بہتر ہوتی ہے۔ اس پہلو کی بدولت بھی سعودی طلباءانٹرنیشنل اسکولوں میں داخلے میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔

شیئر: