انڈیا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہُل گاندھی اس وقت ’بھارت جوڑو یاترا‘ نامی مہم چلا رہے ہیں اور شہروں اور ضلعوں میں پیدل سفر کر رہے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راہُل گاندھی نے ریاست مدھیہ پردیش میں پھٹے ہوئے کپڑوں میں سردی سے کانپتی ہوئی غریب لڑکیوں کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ’وہ اپنی اس مہم میں صرف ٹی شرٹ ہی پہنیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
ملک کو راہل گاندھی کی نہیں مردوں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ یوپیNode ID: 125326
-
راہل گاندھی کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے لیے پاکستان جانے کا مشورہNode ID: 698781
-
انڈیا میں راہُل گاندھی پر شرٹ کے نیچے بنیان پہننے پر تنقید کیوں؟Node ID: 732371
عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہُل گاندھی نے کہا کہ ’لوگ میرے سے پوچھتے ہیں کہ میں نے یہ ٹی شرٹ کیوں پہنی ہوئی ہے؟ کیا مجھے سردی نہیں لگتی؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب میں نے یہ سفر (یاترا) شروع کیا تو کیرالہ میں بہت گرمی تھی لیکن جب ہم مدھیہ پردیش پہنچے تو اس وقت سردی تھی، میری پاس تین غریب لڑکیاں آئیں جو سردی سے کانپ رہی تھیں کیونکہ انہوں نے پورے کپڑے نہیں پہنے ہوئے تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جب تک سردی سے میں کانپ نہیں جاتا تب تک صرف ٹی شرٹ ہی پہنوں گا۔‘
راہُل گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ’جب سردی سے کانپوں گا تو تب جرسی پہننے کا سوچوں گا، میں اُن لڑکیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو سردی لگے گی تو راہُل گاندھی کو بھی سردی لگے گی۔‘
So it’s final. He feels cold too. See the thermal below his beard and his buttoned up T Shirt.
This is clear case of creating fraud narrative and getting unnecessary publicity. These photos are from internet and can be verified. pic.twitter.com/3aptwvxL9z— Himanshu Jain (@HemanNamo) January 7, 2023