Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ ایکسپائر ہونے کے قریب، کفیل تجدید نہ کرائے تو کیا کریں؟

کارکن کا اقامہ وقت مقررہ پرتجدید کرانا کفیل کی ذمہ داری ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  جسے عربی میں ’ادارہ جوازات‘ کہتے ہیں کے ذمہ غیرملکی کارکنوں کے رہائشی پرمٹ کا اجراو تجدید کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ذمے کارکنوں کے ورک پرمٹ کا اجرا وتجدید ہے۔
غیرملکی کارکن کے لیے لازمی ہے کہ وہ جس کمپنی یا اسپانسر کے ویزے پرمملکت آئے ہیں وہ ان کے پاس ہی کام کریں۔ دوسری جگہ کام کرنا غیرقانونی عمل شمار کیاجاتا ہے۔
 مملکت سے ڈی پورٹ ہونے کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’سعودی عرب میں ڈرائیور کے طورپرکام کرتا تھا۔ کمپنی کے ڈائریکٹر نے اقامہ تجدید نہیں کرایا اور ہروب فائل ہونے پرسال 2018 میں مجھے ڈی پورٹ کردیا گیا ، کیا میں اب دوبارہ مملکت جاسکتاہوں؟۔ 
اس حوالے سے جوازات کے قانون کے مطابق جن افراد کو مملکت سے ڈی پورٹ کیاجاتا ہے وہ نئے ترمیم شدہ قانون کے مطابق مملکت میں تاحیات کسی بھی ویزے پرنہیں آسکتے۔ 
واضح رہے گزشتہ برس سے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق غیرملکی کارکنوں کو جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی یا کسی اورجرم میں انہیں ملک بدرکیا گیا ہوتا ہے وہ تاحیات کسی بھی ویزے پرسعودی عرب نہیں آسکتے۔ 
ماضی میں ڈیپورٹیشن کا قانون مختلف تھا جس میں ڈی پورٹ ہونے والوں کو محدود مدت کےلیے بلیک لسٹ کیاجاتا تھا اورانہیں ممنوعہ مدت کے بارے میں بھی مطلع کردیاجاتا تھا تاہم اب ایسے غیرملکی جنہیں ڈی پورٹ کیاگیا ہے وہ کسی صورت دوسرے ویزے پرسعودی عرب نہیں آسکتے۔  
 ایک شخص نے دریافت کیا ’اقامہ ایکسپائرہونے کے قریب ہے کفیل تجدید نہیں کررہا اس صورت میں کیاکریں؟۔ 

 ڈی پورٹ ہونے والے کسی دوسرے ویزے پرسعودی عرب نہیں آسکتے( فائل فوٹو ایس پی اے)

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اوروزارت محنت کے قانون کے مطابق غیرملکی کارکن کے اقامے اورورک پرمٹ کا اجرا وتجدید اس کے اسپانسریعنی کفیل کے ذمہ ہوتی ہے۔ 
قانون کے مطابق کارکن کا اقامہ وقت مقررہ پرتجدید کرانا کفیل کی ذمہ داری ہے۔ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر500 ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ 
اگراسپانسر کی جانب سے اقامے کی تجدید میں کسی قسم کی کوتاہی برتی جائے اس صورت میں وزارت محنت کا مخصوص شعبہ جو آجر واجیر کے مابین اختلافات کو ختم کرنے سے متعلق ہے سے رجوع کرکے مسئلہ درج کرایا جاسکتا ہے۔ 
واضح رہے ایکسپائراقامے پرغیرملکی کو خروج نہائی بھی نہیں مل سکتا اس لیے بہترہے کہ اقامہ کو بروقت تجدید کرالیا جائے تاکہ جرمانے اوردیگر مشکلات سے بچا جاسکے۔ 
وزارت محنت میں آجر واجیر کے حقوق کے تحفظ کےلیے خصوصی شعبہ قائم کیاگیا ہے جہاں کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کے بارے میں رجوع کیاجاسکتا ہے۔

شیئر: