Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت مواصلات میں چیف آف سٹاف: نورہ عبداللہ الزید

مواصلات اور آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کی کونسل کی سربراہ بھی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
نورہ عبداللہ الزید اگست 2020 سے  سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں چیف آف سٹاف کے عہدےپر فائز ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نورہ الزید ڈیجیٹل معیشت کے ماہر ہیں اور امریکہ، فرانس اور مشرق وسطیٰ میں آئی ٹی، انٹرپرینیورشپ اور قومی و شعبہ جاتی حکمت عملیوں میں ڈیجیٹل تبدیلیوں کا  کئی  برسوں کا تجربہ رکھتی ہیں۔
چیف آف اسٹاف کے طور پر اپنے کام کے علاوہ نورہ الزید متعدد سرکاری کمیٹیوں میں فعال رکن کے طور پر کام کررہی ہیں اور مواصلات، آئی ٹی، خلائی اور جدت کے شعبے میں خواتین کی کونسل کی سربراہ بھی ہیں جس کا مقصد لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کی شرکت بڑھانا اور انہیں نجی شعبے میں کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔
نورہ الزید نے مئی 2019 میں سیکریٹریٹ آف نیشنل کمیٹی آف ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں جنرل منیجر کے طور پرخدمات انجام دیتی  رہی ہیں۔
کنگ سعود یونیورسٹی سے2010 میں انگلش لینگویج اینڈ لٹریچرمیں بیچلر ڈگری حاصل کرنے کے بعد نورہ الزید نے عالمی طبی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی (جی ای) ہیلتھ کیئر میں شمولیت اختیار کرلی۔
ہیلتھ کیئرکمپنی میں دو سال تک کام کرنے کے بعد وہ بزنس آپریشنز کی ماہر بن گئیں اور جولائی2014 میں انہیں  ترقی دے کر کمرشل اآپریشنز لیڈر کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔

نورہ الزید نے مملکت  اور بحرین میں کئی امور میں خدمات انجام دیں۔ فوٹو ٹوئٹر

نورہ الزید نے اکتوبر2015 میں گلوبل آپریشنز کے لیے سعودی عرب میں جی ای ہیلتھ کیئر  سینٹرمیں منیجر کا عہدہ سنبھال لیا۔
کمپنی میں ان کی  اہم ذمہ داریوں میں سے ایک سعودی ٹیم کی صلاحیت کونکھارنا اور بہتر بنانا تھا تاکہ کمپنی عالمی معیار پر پوری اتر سکے۔ اس کے آٹھ ماہ بعد وہ اسی کمپنی میں سینئر پروگرام منیجرکے عہدے پر پہنچ گئیں۔
سعودی عرب اور بحرین کے لیے حکومتی امور اور پالیسی لیڈر کے طور پرمئی 2018 میں خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے کمپنی اور دونوں حکومتوں کے درمیان رابطہ کار کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

نورہ الزید نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منسٹریل لیڈرشپ پروگرام میں حصہ لیا۔

نورہ الزید نے سعودی آرامکو، جنرل الیکٹرک اور ٹاٹا کمپنی کے درمیان مملکت میں انتظامی خدمات کے طریقہ کار کو چلانے کے لیے خواتین مرکز پر کام کیا ہے۔ یہ مرکز صنعتوں کی لوکلائزیشن کے شعبوں میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرناکے مملکت کے مقاصد کے مطابق ہے۔
انہوں نے سعودی عرب میں  نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے اقدامات، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے قومی حکمت عملی اور بہت سے دوسرے اقدامات پر بھی کام کیا ہے۔
نورہ الزید نے2022 کے آخر میں عرب تنظیم برائے انتظامی ترقی  کی جانب سے  بہترین عرب سرکاری ملازم کا عرب گورنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ جیتا ہے۔
نورہ الزید امریکہ کی ریاست میسا چوسٹس میں واقع ہارورڈ یونیورسٹی میں منسٹریل لیڈرشپ پروگرام میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: