Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ اکنامک فورم میں عادل الجبیر کی ناروے کے وزیر ماحولیات سے ملاقات

ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور مملکت کے موسمیاتی امور کے  نمائندے عادل الجبیر اور ناروے کے موسمیاتی اور ماحولیات کے وزیر ایسپین بارتھ ایدے نے بدھ کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مملکت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے ایجنڈے پر موجود دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کے قریب ڈیووس کے مقام پر ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 16 جنوری سے ہو رہا ہے جو 20 جنوری تک جاری رہے گا۔
ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے  لیے عالمی پیمانے پر اہم ترین حکومتی نمائندے شرکت کرتے ہیں جن کے علاوہ کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی اور تحقیق کے مختلف شعبوں سے منسلک وفود بھی شرکت کرتے ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: