Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نئی انشورنس اتھارٹی جلد قائم ہوگی: الجدعان 

سعودی حکومت انشورنس سیکٹر کو مزید آگے لے جانے کے لیے کام کررہی ہے( فوٹو ایس پی اے۹
سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں نئی انشورنس اتھارٹی جلد قائم ہوگی‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق محمد الجدعان نے سعودی انشورنس سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ حکومت انشورنس سیکٹر کو مزید آگے لے جانے کے لیے کام کررہی ہے۔ انشورنس سیکٹر کے لیے مملکت کے اندر اور باہر بڑے مضبوط اداروں کی اشد ضرورت ہے۔‘ 
 سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے گورنر فہد المبارک نے کہا ہے کہ ’مملکت میں انشورنس سیکٹر کی شرح نمو 8.5 فیصد ہوئی ہے۔ انشورنس پریمیئم  کا حجم 42 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ کورونا وبا کے دوران انشورنس کمپنیوں کو چیلنج پیش آئے، چاہتے ہیں کہ  صورتحال بہتر سے بہتر اور شرح نمو میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’انشورنس سکیموں میں تنوع سے مالیاتی کارکردگی اور انشورنس کا ماحول بہتر ہوگا۔‘ 

شیئر: