Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور بلاول بھٹو کی ڈیووس میں ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان سعودی تعلقات اور انہیں مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بھی زیربحث آئے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ڈیووس فورم کے ایجنڈے پر موجود اہم موضوعات پر بھی بات چیت کی (فوٹو: ایس پی اے)

دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی امن و سلامتی کی بنیادیں مضبوط کرنے والی مشترکہ کوششوں کے استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ڈیووس فورم 2023 کے ایجنڈے پر موجود اہم موضوعات پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر سوئٹزرلینڈ میں موجود سعودی سفیر ڈاکٹر عادل مرداد اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الدواد بھی موجود تھے۔

شیئر: