بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچ میں پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے سنچری بنا لی ہے۔
افتخار احمد نے فورچیون بریشال کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگ پور رائیڈرز کے خلاف 45 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔
32 سالہ بیٹر نے اپنی اننگز کے دوران 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔
افتخار احمد کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنے ہی ہم وطن فاسٹ بولر حارث رؤف کو تین گیندوں پر تین لگاتار چھکے رسید کیے۔
Iftikhar Ahmad smashed 3 consecutive Sixes to Haris Rauf#BPL2023 #Cricket #pakistan pic.twitter.com/ke4W3gKBnA
— Muhammad Noman (@nomanedits) January 19, 2023
افتخار احمد کی ٹی20 کرکٹ میں یہ پہلی سینچری ہے۔ ان کے ساتھ فورچیون پریشال کے کپتان شکیب الحسن نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 86 گیندوں پر 192 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
جعمرات کے روز بی پی ایل میں پاکستانی بیٹرز کی عمدہ کارکردگی رہی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں کومیلا وکٹورینز کی جانب سے پاکستانی بیٹر خوشدل شاہ نے رواں سیزن کی سب سے تیز ففٹی بنائی تھی۔
حیرت انگیز طور پر بی پی ایل کے رواں سیزن میں تین سینچریاں بنی ہیں اور یہ تینوں سینچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی ہی ہیں۔
اس سے پہلے اعظم خان اور عثمان خان نے بالترتیب 109 اور 103 رنز بنائے تھے۔
افتخار احمد کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کرکٹ کے متوالوں کی ٹویٹس دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
کلیم خان نے افتخار احمد کی سپن بولرز کے خلاف بیٹنگ پر کہا کہ ’افتخار احمد نے آف سپنر کے اوور میں چار چھکے لگائے ہیں۔ لیکن پھر بھی لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ سپنرز کے خلاف اچھا نہیں کھیلتے۔‘
Iftikhar Ahmed just smoked 4 sixes an over from an off spinner. Yet there are people who think he’s weak against spin! pic.twitter.com/deAd0X9oLN
— Kalim Khan (@Kallerz37) January 19, 2023
کنزا امتیاز نے ٹویٹ کی کہ ’میں افتخار احمد کی عظمت پر یقین رکھتی ہوں۔‘
I believe in Iftikhar Ahmed supremacy! pic.twitter.com/x5jjSeiwTm
— Kanza (@kanzaimtiaz) January 19, 2023
عاشو نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی ایڈٹ شدہ تصویر لگائی جس میں انہیں تخت پر بیٹھا کر تاج پہنایا جا رہا ہے۔
Real king Iftikhar Ahmed
(sorry for this bad editing pic.twitter.com/9TM64DcZkp— Ashuuu~the phamous celeb (@ayyyyy_ashu99) January 19, 2023