Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، 309 افراد گرفتار

نجران، جازان، عسیر اور تبوک میں سیکیورٹی کارروائیاں 14 دن جاری رہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حکام نےچار ریجنوں نجران، جازان، عسیر اور تبوک میں سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بیان میں کہا کہ ’25 دسمبر سے 7 جنوری تک  14 روزہ سیکیورٹی آپریشن کیا گیا۔
’اس دوران 19.7 ٹن قات( نشہ آور پتے) اور ایک ٹن 526 کلو گرام حشیشں سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’آپریشن کے دوران دس مقامی شہریوں سمیت 309 دراندازوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دراندازوں میں سے 264 کا تعلق یمن، 33 کا ایتھوپیا اور دو کا صومالیہ سے ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل  کرکے ضبط شدہ قات اور حشیش سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: