Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ، 591 ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر 

سعودی ادارے منشیات کی سمگلنگ کے سدباب کے لیے کوشاں ہیں ( فائل فوٹو الوطن)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے منشیات کی سمگلنگ پر591 ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے ہیں۔ یہ کارروائی سمگلنگ کے 257 کیسز میں چار ماہ کے دوران کی گئی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’ملزمان نے 40 ملین نشہ آور گولیاں، 2.5 ٹن حشیش اور800 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر سمگل کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا‘۔
سعودی عرب میں منشیات کے کیسز نمٹانے والے ادارے سمگلنگ کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ منشیات کی سمگلنگ کے جرائم کے شواہد اور منشیات کی سمگلنگ کے سدباب کے لیے کوشاں ہیں۔
سعودی ادارے ملزمان کا تعاقب کرکے انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرتے ہیں۔ منشیات ایئرپورٹس، بری سرحدی چیک پوسٹوں اور بندرگاہوں کے راستے سعودی عرب لائی جارہی تھی۔

شیئر: