Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی بحریہ نے بحیرہ عرب میں کروڑوں ڈالر کی منشیات ضبط کر لی

’ضبط شدہ منشیات کی مالیت 50 ملین یورو (5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر) ہے‘ (فائل فوٹو: اے پی)
فرانس کی بحریہ نے بحریہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قبضے میں لی گئی کشتی میں 500 کلوگرام ہیروئن اور 3500 کلوگرام بھنگ شامل ہے۔
بحیریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ ’27 دسمبر 2022 کو ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین یورو (5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد) ہے۔‘
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں موجود کمانڈ کا کہنا ہے کہ ’ممکنہ طور پر منشیات کی یہ بھاری مقدار یورپی مارکیٹ پہنچائی جا رہی تھی۔‘
واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں گشت کرنے والا فرانسیسی بحریہ کا جہاز بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس کا حصہ ہے۔
اس فورس کے قیام کا مقصد علاقے میں منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی سمگلنگ کو روکنا اور علاقائی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔

شیئر: