Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف، حدود شمالیہ اور عسیر ریجنوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

3 مقیم غیرملکی ٹرک کے فیول ٹینک میں نشہ آور گولیاں چھپائے ہوئے تھے( فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں تین مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ ’3 مقیم غیرملکی ٹرک کے فیول ٹینک میں نشہ آور گولیاں چھپائے ہوئے تھے۔ دو لاکھ 29 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
محکمے کا کہنا ہے کہ ’تینوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 
علاوہ ازیں عسیر ریجن کے علاقے تھامہ میں سیکیورٹی فورس نے ایک شہری کو گرفتار کرکے گاڑی  سے 120 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) برآمد کرلیے۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ زیر حراست ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: