جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 103 رنز سے ہرا دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا یہ سپر سِکس راؤنڈ کا آخری میچ تھا جس میں ناکامی کے بعد ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
چار سال بعد آیا ہوں، بہت کام کرنا ہے: نجم سیٹھیNode ID: 727951
-
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا ڈی میرٹ پوائنٹ ختمNode ID: 737031
-
بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقررNode ID: 737331
منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے جورجیا پِلمر نے 53، ایما مکلیوڈ نے 32 اور اینا براؤننگ نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے انوشہ ناصر نے تین، ماہ نور آفتاب نے دو جبکہ ردا اسلم اور سیدہ عروب شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
New Zealand book their semi-final spot with a massive win over Pakistan in Potchefstroom
Watch the Women's #U19T20WorldCup for FREE on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions)
https://t.co/6P3bAHeSHG pic.twitter.com/FvJtDzIla5
— ICC (@ICC) January 24, 2023