Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے یورپی یونین کی عہدیدار کی ملاقات

دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخرجی نے بدھ  کو ریاض میں یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن اتھارٹی میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کی ایڈمنسٹریٹو ڈائریکٹر جنرل ہیلن لی گال کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیا ن مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ تشویش کے امور پرموقف کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

مشترکہ تشویش کے امور پرموقف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سائمنٹ بھی موجود تھے۔

شیئر: