Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں ’ڈیجیٹل لیموزین سروس‘ شروع کرنے پرغور

سروس کے حوالے سے سمارٹ ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی  نے مملکت کے تمام علاقوں میں ’ڈیجیٹل لیموزین سروس‘ متعارف کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹیکسی سروس سسٹم چلانےکے لیے جامع ڈیجیٹل پورٹل کو جدید خطوط پر استوار کر کے ڈیجیٹل لیموزین سروس کا مثالی نظام قائم کرنا چاہتی ہے۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیجیٹل لیموزین سروس پیش کرنے کے لیے ای سمارٹ ایپ بھی متعارف کرائے گی تاکہ لیموزین سروس پرمٹ ہولڈرز سٹراٹیجک اہداف کی تکمیل ٹھوس بنیادوں پر کر سکیں۔ وہ تکنیکی اعتبار سے اپنے قدموں پر کھڑے ہوں اور ان کا آپریشنل سسٹم موثر ہو۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: