Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئینگے،وفاق

کراچی ... سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرایا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف اربوں روپے کرپشن کا ریفرنس زیر التوا ہے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا تھا۔ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم کے بیرون ملک سفر پر این او سی جمع کرا دیا۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ علاج پاکستان میں ممکن ہی نہیں۔ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے علاج بیرون ملک تجویز کیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک نہ جانے دیا گیا تو ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نیب پراسیکیوٹر سے 15 مئی کو تفصیلی دلائل طلب کر لئے۔

 

شیئر: