Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تعمیراتی سامان چوری کرنے والے غیر ملکی گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے فوجداری کی متعدد وارداتیں کرنے والے تین مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ دارالحکومت میں مقیم پاکستانی شہری زیر تعمیر عمارتوں کے چوکیداروں پر حملے کرکے ان سے قیمتی اشیا لوٹ لیتے تھے۔ تعمیراتی سامان اور کیبل چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے‘۔
بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ’ ملزمان کو قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔

شیئر: