Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے شیشے توڑ کر الیکٹرانک پارٹ چوری کرنے والے گرفتار

’گرفتار شدگان تین پاکستانی تارکین ہیں جن کے قبضے سے الیکٹرانک پارٹ ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر الیکٹرانک پارٹ چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد گاڑیوں سے قیمتی اشیا بھی چوری کیا کرتے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان تین پاکستانی تارکین ہیں جن کے قبضے سے متعدد الیکٹرانک پارٹ اور اشیا ضبط ہوئی ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’متعدد افراد نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ کسی نے ان کی گاڑی کے شیشے توڑ کر الیکٹرانک پارٹ چوری کرلیے ہیں‘۔
’تفتیشی ٹیم نے جائزہ لینے کے بعد معلوم کرلیا کہ تمام وارداتوں کے پیچھے ایک ہی گروہ ہے‘۔
’تفتیش اور تعاقب کے بعد ملوث افراد تک رسائی ہوگئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہاہے کہ ’ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: