Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گریٹر ابہا کے لیے بس سروس منصوبے کا اعلان

 ابہا، خمیس مشیط اوراحد رفیدہ بس سروس منصوبے میں شامل ہوں گے(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گریٹر ابہا کے لیے بس سروس منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ سال 2024 کے آغاز میں شروعات ہوں گی۔
 ابہا، خمیس مشیط اوراحد رفیدہ بس سروس منصوبے میں شامل ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورعسیر میونسپلٹی بس سروس منصوبہ نافذ کریں گی۔یہ 13روٹس پر مشتمل ہوگا۔

321 کلو میٹر کا علاقہ کور کیا جائے گا، روزانہ 18 گھنٹے بس سروس دستیاب رہے گی(فائل فوٹو: ایس پی اے)

321 کلو میٹر کا علاقہ کور کیا جائے گا۔ ہر روٹ پر 196 سٹینڈ ہوں گے۔ 150سے زیادہ ڈرائیور اور55 بسیں ہوں گی۔ روزانہ 18 گھنٹے بس سروس دستیاب رہے گی۔
عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور عسیر میونسپلٹی  کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ ٹیم خطے کی سڑکوں اور سٹراٹیجک سکیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے مشترکہ عناصر ترتیب دے گی۔ 
یہ فیصلہ گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال نے ایک اجلاس میں ٹرانسپورٹ سسٹم سٹراٹیجک شریک اور میونسپلٹی کےحکام کی موجودگی میں کیا ہے۔

شیئر: