Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام اور قطیف میں بس سروس کے دوسرے تجرباتی مرحلے کا آغاز 

پبلک ٹرانسپورٹ بس پروجیکٹ کےلیے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے دمام شہر اور القطیف کمشنری کے لیے بس سروس کے دوسرے تجرباتی مرحلے کا آغازکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق دمام اور القطیف میں بس سروس کا پہلا مرحلہ رواں برس یکم اکتوبر کو سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (ساپٹکو) نے شروع کیا تھا۔ 
دوسرے تجرباتی مرحلے کے تحت شمالی الخبر ٹریک ٹو، ٹریک سیون، دمام کنگ فہد ایئرپورٹ، ٹریک ایٹ اور دمام انڈسٹریل سٹی ٹو کے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ 
ان ٹریکس کے  سٹینڈ’ز حتمی طور پر متعین کردیے گئے ہیں۔  
الشرقیہ میونسپلٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ بس پروجیکٹ کےلیے موبائل ایپ تیار کی ہے جسے ’حافلات المنطقہ الشرقیہ‘ (مشرقی ریجن کی بسیں) کا نام دیا گیا ہے۔
یہ ایپ اینڈرائڈ اور ایپل سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ ایپ کے ذریعے صارفین ٹکٹ حاصل  کرسکتے ہیں۔ بسوں کے روٹس  چیک کرسکتے ہیں اور اپنی لوکیشن سے گزرنے والی قریب ترین بس کا نمبر اور اس حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: