آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔
اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے شہر پوچیف سٹروم میں کھیلے گئے فائنل میں انڈیا نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انگلش ٹیم انڈین بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 17.1 اوورز میں ہی 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں
انگلینڈ کی جانب سے ریانہ میکڈونلڈ نے 19، الیکسا سٹون ہاؤس اور سوفیا سمالے نے 11،11 رنز سکور کیے۔
فائنل کے روز انڈیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے ٹیٹاس سادھو، ارچنا دیوی اور پرشاوی چوپڑا نے 2،2 جبکہ منت کشپ، شیفالی ورما اور سونم یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
69 رنز کے ہدف کے جواب میں ورلڈ چیمپیئنز نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 14 اوورز میں ہی سکور پورا کر لیا۔
انڈیا کی جانب سے گونگنڑی ٹریشا نے 24، سومیا تیواری نے 24 اور کپتان شیفالی ورما نے 15 رنز بنائے۔
آئی سی سی کے انڈر 19 ایونٹس میں انڈیا چھایا رہا ہے۔
Winner's selfie#U19T20WorldCup pic.twitter.com/Ra4VxXYeq7
— ICC (@ICC) January 29, 2023
اس سے قبل 2022 کے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی انڈیا نے انگلینڈ کو فائنل میں شکست دے ورلڈ کپ جیتا تھا۔
حالیہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اس میں انڈین ٹیم کی کپتانی شیفالی ورما نے کی جو انڈین ویمن ٹیم کا مستقل رُکن بھی ہیں۔
شیفالی ورما اس کے بعد جنوبی افریقہ ہی میں 10 فروری سے شیڈولڈ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کریں گی۔
انڈین کرکٹر چیتیشور پچارا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’انڈین انڈر 19 ویمنز ٹیم کو پہلا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک ہو۔‘
Congratulations to the U19 Women’s Team for a fantastic win to lift the inaugural World Cup #U19T20WorldCup pic.twitter.com/nAHfsulmpN
— Cheteshwar Pujara (@cheteshwar1) January 29, 2023
کرکٹ کمنٹیٹر جتن سپرُو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’یہ چیز! شاباش لڑکیوں۔ امید کرتا ہوں 2023 انڈین ویمنز کرکٹ کے لیے مزیدار سال ہوگا۔ اب انڈر 19 ختم تو سینیئر ٹی20 ورلڈ کپ۔‘
Yessssss - Well done girls. 2023 - hope it continues to be the most epic year for womens cricket in india … Ab U19 se over to the senior T20 World Cup .. #U19T20WorldCup
— Jatin Sapru (@jatinsapru) January 29, 2023
انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان لکھتے ہیں کہ ’انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ ہم صرف سوچ سکتے ہیں کہ اس نے کھیل کے فروغ کے لیے کیا کِیا ہے۔ ویمنز آئی پی ایل تیار ہے اور انڈیا نے یہ جیت لیا ہے، اس کا بہت فائدہ ہوگا۔ کھیل کے لیے کچھ ہفتے شاندار رہے۔‘
The U19 Women’s World Cup has been a great advert for the game .. Can only imagine what it’s done for the growth of the game .. On the back of the Women’s IPL and with India winning it’s going to be huge .. Fantastic few weeks for the game .. #India #Champions
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) January 29, 2023