Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہران میں گاڑی کو ٹکر مارنے والے چھ افراد گرفتار 

ایک نے شاہراہ سے گزرنے والی ایک گاڑی پر فائرنگ بھی کی (فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الظہران پولیس نے ایک گاڑی کو جان بوجھ کر ٹکر مارنے والے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں ایک کا تعلق خلیجی ملک اور پانچ کا سعودی شہری ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’چھ افراد میں سے ایک نے شاہراہ سے گزرنے والی ایک گاڑی پر فائرنگ بھی کی‘۔ 
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا‘۔
عدالتی کارروائی کے بعد مقررہ سزا دی جائے گی۔ سعودی قانون کے تحت کسی بھی شخص کو ناحق فائرنگ کرنے یا کسی کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی اجازت نہیں۔ یہ سنگین جرم ہے۔ اس کے ارتکاب پر گرفتاری اور عدالتی کارروائی ہوتی ہے۔ 

شیئر: