Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر حکومتی ادارے کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر گرفتاری

ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں دمام پولیس نے سوشل میڈیا پرحکومتی ادارے کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پرایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل نیوز نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ دمام پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا پرایک شخص نے سرکاری ادارے کے خلاف دروغ گوئی کرتے ہوئے غلط الزامات عائد کیے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پولیس نے ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جہاں اس کے خلاف مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرایاجائے گا‘۔

شیئر: