سعودی نیشنل بینک کے خالص منافع میں 46.7 فیصد اضافہ
منافع 2021 میں 12.7 بلین ریال سے 18.6 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے نیشنل بینک نے 2022 میں خالص منافع میں 46.7 فیصد اضافہ رپورٹ کیا جو 2021 میں 12.7 بلین ریال سے 18.6 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نیشنل بینک کے خالص منافع میں اضافہ زیادہ آپریٹنگ آمدنی اور متوقع کریڈٹ نقصانات کی دفعات میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔
مملکت کے سب سے بڑے بینک نے گزشتہ سال سوئس سرمایہ کاری کے ادارے کریڈٹ سوئس میں 9.88 فیصد حصص حاصل کیے تھے، نے 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں خالص منافع 61 فیصد اضافے کے ساتھ 2.96 بلین ریال سے 4.8 بلین ریال تک پہنچ گئے۔
بینک نے سعودی سٹاک ایکسچینج کو ایک بیان میں بتایا کہ اس کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی 2021 میں 28.23 بلین ریال سے 2022 میں 16.9 فیصد بڑھ کر 33 بلین ریال ہو گئی۔
بینک نے تداول کو ایک بیان میں بتایا کہ ’ مجموعی آپریٹنگ آمدنی میں بنیادی طور پر خالص خصوصی کمیشن کی آمدنی میں 18.4 فیصد، بینکنگ خدمات سے فیس کی آمدنی میں 21.1 فیصد اور دیگر آپریٹنگ اخراجات میں 12.4 فیصد کمی کی وجہ سے اضافہ ہوا‘۔
مزید برآں، مجموعی آپریٹنگ اخراجات بشمول خرابیاں 15.2 فیصد کم تھیں، جس کی بنیادی وجہ دیگر عمومی اور انتظامی اخراجات میں 13.5 فیصد کمی اور متوقع کریڈٹ نقصانات کے لیے خالص خرابی کے چارج میں 57.4 فیصد کمی ہے۔
سعودی عرب کے نیشنل بینک کے مجموعی اثاثے 2021 میں 914.15 بلین ریال سے 2022 میں 3.43 فیصد سے بڑھ کر 945.46 بلین ریال ہو گئے۔ یہاں تک کہ زیر جائزہ مدت کے دوران قرضے اور ایڈوانسز 9.6 فیصد بڑھ کر 543.31 بلین ریال سے بڑھ کر 497.57 بلین ریال ہو گئے۔
صارفین کے ڈیپازیٹس 2021 میں 588.57 بلین ریال کے مقابلے میں 2022 میں 3.45 فیصد گر کر 568 بلین ریال رہ گئے۔
سعودی عرب کے نیشنل بینک نے اپنی مالی حالت کو بڑھانے کے لیے اپنے ادا شدہ سرمائے کو گذشتہ سال 15.22 بلین ریال تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
بینک کے بورڈ نے سفارش کی تھی کہ شیئر ہولڈرز بونس حصص کے اجرا کے ذریعے سرمائے میں تقریباً 34 فیصد اضافے کی منظوری دیں جو کہ 44.78 بلین ریال سے 60 ارب ریال تک ہے۔