نئی دہلی۔۔۔۔مایاوتی کی زیر قیادت بہوجن سماج پارٹی نے بدھ کو پارٹی کے سینیئر رہنما نسیم الدین صدیقی اور ان کے بیٹے افضال کو پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اپنی جماعت سے نکال دیا۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن ستیش چندر مشرا نے الزام لگایا کہ نسیم الدین نے لوگوں کے کام کرانے کیلئے ان سے رقم بھی لی۔صدیقی مایاوتی کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کئے جاتے تھے۔ پچھلے ماہ مایاوتی نے انہیں پارٹی کی یوپی شاخ کے سربراہ کی حیثیت سے ہٹا دیا تھا تاہم بعد میں انہیں مدھیہ پردیش شاخ کا سربراہ بنا دیا گیا تھا۔