Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النصر کے لیے رونالڈو کا پہلا گول، فٹ بال پر ’رونالڈو کی حکمرانی‘

رونالڈو نے کیریئر کا 820 واں گول الفتح کے خلاف میچ میں کیا۔ (فوٹو: روئٹرز)
پرتگال کے سپر سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ’سعودی پرو لیگ‘ میں اپنا پہلا گول الفتح کے خلاف کیا ہے۔
جمعے کو ’سعودی پرو لیگ‘ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کی جانب سے اپنا پہلا گول پینلٹی شوٹ پر کھیل کے 92 ویں میں منٹ کیا۔
رونالڈو کے اس گول کے سبب النصر کلب کی ٹیم یہ میچ 2-2 گول سے برابر کرنے میں کامیاب رہی۔
سعودی فٹ بال لیگ میں اپنا پہلا گول کرنے کے بعد رونالڈو کا نام اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
گھانا یسو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال تب سے حکمرانی کر رہے ہیں جب سے وہ اس کھیل میں آئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’رونالڈو نے پہلے پرتگال، انگلینڈ، سپین اور اٹلی فتح کیا اور اب وہی سعودی عرب میں النصر کے لیے کر رہے ہیں۔‘
یہ گول رونالڈو کے کیریئر کا 820 واں گول تھا۔ خیال رہے فٹ بال کی تاریخ میں رونالڈو سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔
واضح رہے رونالڈو نے حال ہی میں سعودی کلب النصر کے ساتھ 2025 تک 20 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا تھا۔

شیئر: