Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جورجینا کی رونالڈو اور بچوں کے ساتھ سالگرہ، ’سعودی عرب کے لیے بہت پیار‘

اس جوڑے کے لیے مختص ڈنر روم کی طرف جانے والے راستے کو بھی جورجینا کی تصاویر سے آراستہ کیا گیا (فوٹو: انسٹاگرام، جورجینا)
حال ہی میں سعودی النصر کلب کا حصہ بننے والے مایہ ناز پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پارٹنر اور ارجنٹائنی ماڈل جورجینا روڈریگوز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی 29 ویں سالگرہ منائی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سالگرہ کی تقریب میں جورجینا کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے بچے بھی شریک تھے۔
جورجینا کو تین تہوں والا سالگرہ کا کیک پیش کیا گیا جس پر پھولوں کا ڈیزائن تھا اور سنہری حروف میں پرتگالی زبان میں ’ہیپی برتھ ڈے‘ درج تھا۔
اس موقعے پر جورجینا نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
سالگرہ کے لیے ان کے کمرے کو سفید غباروں، پھولوں اور ’29‘ کے ہندسے اور انگریزی حرف ’جی‘ والے گیسی غباروں سے سجایا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by LAVASH (@eat_lavash)

علاوہ ازیں اس جوڑے کے لیے مختص ڈنر روم کی طرف جانے والے راستے کو بھی جورجینا کی تصاویر سے آراستہ کیا گیا۔
ان کے کمرے میں شمعیں روشن کی گئیں اور جورجینا کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
بعدازاں جوڑے کے اعزاز میں موسیقی کا اہتمام بھی تھا۔
دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی سالگرہ کو منانے کے لیے ریسٹورنٹ کر باہر جمع ہوئی۔
نیٹ فلکس سٹار جورجینا اپنے پارٹنر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد مملکت کا اپنا گھر قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’سب کا بہت بہت شکریہ، سعودی عرب کے لیے بہت سا پیار۔‘

شیئر: